Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

صحارا صحرا50 لوگوں کو نگل گیا

نائیجر کے صحارا صحرا میں 50 افراد پیاس اور شدید گرمی سے ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والے کم از کم 50 افراد شدید گرمی اور پانی کی کمی کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ امداد نہ پہنچنے اور درجہ حرارت انتہائی بلند ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں محصور رہے جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چند زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ صحارا صحرا میں غیر قانونی ہجرت اور دشوار گزار سفری راستوں کے باعث اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button