Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعظم کی چین میں ہوئے ایم او یوز کو جلد معاہدوں اور جوائنٹ وینچرز میں بدلنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران منعقدہ ’پاکستان چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس‘ کے دوران ہوئے فیصلوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ہانگژو B2B کانفرنس میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) میں تبدیل کیا جائے، وزیراعظم نے B2B کانفرنس سے متعلق پیش رفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ بھی کیا۔وزیراعظم کی ہدایت دی کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے، زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک۔چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی، ہانگژو میں 24 مئی کو منعقدہ پاکستان۔چین B2B کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button