Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران پر حملوں کی صلاحیت مزید بڑھا لی ہے:امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجیوں اور سفارت کاروں کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم دوبارہ حملے کرنے کیلئےبہت اچھی جگہ پر ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button