Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

انتہاپسند اسرائیلی آباد کاروں پر یورپی یونین کی پابندیاں

یورپی یونین نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں پر ‘انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں’ سے منسلک 4 اداروں اور 3 افراد پر پابندی عائد کردی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے انتہاپسندوں کے 4 اداروں اور دیگر افراد پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسند اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف سنگین اور منظم انداز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کونسل نے اسرائیلی آباد کاروں اور ان سے منسلک اداروں پر پابندی کی منظوری دی ہے۔یورپی یونین نے نچالا سیٹلمنٹ موومنٹ اور اس کی ڈائریکٹر ڈینیلا ویز پر فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کے لیے جبری اقدامات کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیلی این جی او ویگاوم اور اس کے ڈائریکٹر میئرڈیوش بھی یورپی یونین کی پابندی کی زد میں آگئے ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ پورے مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی جائیدادیں گرانے اور تباہ کرنے کے لیے سہولت کاری کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے فلسطینی پرائمری اسکول گرانے کا الزام بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button