نیٹ فلکس پر 2026 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست جاری، وار مشین پہلے نمبر پر

دنیا کے مقبول ترین اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے 2026 میں ریلیز ہونے والی اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل فلموں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔فہرست کے مطابق سائنس فکشن اور وار تھرلر وار مشین War Machine رواں سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن کر سامنے آئی ہے۔نیٹ فلکس کے عالمی ٹاپ 10 چارٹس کے مطابق “وار مشین” کو 128.4 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔ فلم میں Alan Ritchson نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 39.3 ملین ویوز حاصل کر کے عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔دوسرے ہفتے میں اس فلم کو مزید 44.4 ملین ویوز ملے جو 2026 کی کسی بھی نیٹ فلکس فلم کے لیے ایک ریکارڈ شمار کیے جا رہے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر کرائم تھرلر دی رپ The Rip رہی، جس میں ہالی ووڈ اسٹارز Ben Affleck اور Matt Damon نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کو 114.7 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ دی رِپ نے 41.6 ملین ویوز کے ساتھ سال کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔



