Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

تھائی لینڈ میں ٹرین پبلک بس سے ٹکراگئی، 8 افراد ہلاک، 25 زخمی

تھائی لینڈ میں ایک ٹرین بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک ٹرین کے عوامی بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔تھائی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہفتے کی سہ پہر بنکاک کے وسط میں واقع ہوائی ریلوے لنک اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جبکہ آگ کے شعلوں نے بس اور آس پاس کی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے کو جائے وقوعہ پر فوری روانہ کیا گیا تاکہ لوگوں کو ملبے سے نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button