کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’فرینڈ میپ‘ نامی فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کر دی۔اسنیپ چیٹ کے ’اسنیپ میپ‘ نامی فیچر سے مشابہت رکھنے والا یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں کی حالیہ لوکیشن کو دیکھنے میں مدد دے گا۔تشکیل کے مراحل سے گزرنے والے اس فیچر کی نشان دہی موبائل ڈیویلپر ایلیزنڈرو پیلوزی (جو عموماً سوشل میڈیا فیچرز کی لانچ سے قبل نشان دہی کرتے ہیں) نے کی۔ایلیزینڈرو پیلوزی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم تھریڈز پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس کے مطابق انسٹاگرام کے فرینڈ میپ میں صارفین کو اس چیز کا اختیار ہوگا کہ وہ ان لوگوں کا انتخاب کریں جو ان کی لوکیشن دیکھ سکیں۔ اس ضمن میں صارفین کے لیے اپنے ان فالوورز جو ان کو فالو کرتے ہوں، قریبی دوست اور کوئی بھی نہیں کا آپشن موجود ہوگا۔
0