Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، منشیات، سائبر کرائم اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( آصف اقبال ) برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی انسداد منشیات، نادرا، سائبر کرائم امیگریشن، کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا ڈین جاروس کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے مؤثر سدباب کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون موجود ہے، جسے مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس معاہدے کے ذریعے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے درمیان تعاون کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران برطانیہ اسمگل کی جانے والی منشیات کے 330 کیسز ناکام بنائے گئے ہیں انہوں نے اپسکیل پراجیکٹ کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہےملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لے کر عملی اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ برطانوی حکام وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button