Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

مینز جونئیر ایشیا کپ؛ پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

مینز جونئیر ایشیا کپ 2026 کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔میچ کا آغاز ملائیشیا کی جانب سے جارحانہ انداز میں ہوا، جس نے کھیل کے 11 ویں منٹ میں آدم جوہری کے فیلڈ گول اور 13 ویں منٹ میں فہمی سوزینی کے پینلٹی کارنر گول کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم پاکستان جونیئر ٹیم نے بہترین حکمت عملی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زبردست واپسی کی۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبد السمیع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 ویں اور 47 ویں منٹ میں دو فیلڈ گول اسکور کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد 52 ویں منٹ میں محمد شہیر نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل کر پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button