Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایبولا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز، ہلاکتیں 3398 تک پہنچ گئیں

کنشاسا: جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3398 ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر تک ملک میں ایبولا کے 7022 مصدقہ کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ1671 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کیسز میں اموات کی شرح 48.4 فیصد رہی۔ مقامی حکام کے مطابق ایبولا کی وبا اب 7 صوبوں کے 62 صحت کے علاقوں تک پھیل چکی ہے۔جنوبی اوبانگی تازہ ترین متاثرہ صوبہ ہے، جہاں ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔ 23 سالہ متاثرہ شخص جنوبی کیوو سے سفر کرکے آیا تھا اور بعد ازاں انتقال کرگیا۔جنوبی اوبانگی ان چھ صوبوں سے متصل بھی نہیں جہاں پہلے ایبولا کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں ایتوری، شمالی کیوو، جنوبی کیوو، اوٹ-یولے، چوپو اور باس-یولے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button