Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

لیمبتھ پیلس میں طاہر محمود اشرفی کو ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ، امن و بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خدمات کا عالمی اعتراف

لاہور( آصف اقبال ) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف خدمات کے اعتراف میں ’’ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘‘ سے نواز دیا گیا یہ ایوارڈ جمعہ کے روز لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مُلالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو پیش کیا۔آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن سازی، مذہبی مکالمے، مفاہمت، بین المذاہب تعاون، اقلیتوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ان کی طویل عرصے پر محیط خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز کا حصہ ہے اور آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ رواں برس لیمبتھ ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے منتخب ہونے والی شخصیات میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بھی شامل ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کئی دہائیوں سے مذہبی اور مسلکی برادریوں کے درمیان مکالمے، باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں اور کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ، مذہبی نفرت، انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بھی واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) گلوبل پیس ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ اور OIC گلوبل پیس ایوارڈ الگ الگ بین الاقوامی اعزازات ہیں، جو امن، ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان، مکہ مکرمہ اور عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی، اعتدال، رواداری، اخوت اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے مختلف پلیٹ فارمز پر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی سرگرمیوں میں مذہبی انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان رابطے اور مفاہمت کو فروغ دینا بھی شامل رہا ہے۔وہ مسلم ورلڈ لیگ کی سپریم کونسل کے رکن، انٹرنیشنل تنظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکریٹری جنرل اور انٹرنیشنل مسلم فورم کے رکن بھی ہیں، جبکہ متعدد بین الاقوامی اسلامی اور بین المذاہب تنظیموں کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔لندن میں ملنے والا یہ اعزاز مذہبی مکالمے، امن سازی اور بین المذاہب تعاون کے شعبے میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی طویل عرصے سے جاری سرگرمیوں کا ایک اہم بین الاقوامی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button