Select Language
شوبز

بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے اہلیہ کی موت اور دبئی حادثے سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف فلمساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے پانچ سال بعد ایک انٹرویو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سری دیوی کو طویل عرصے سے بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی، اور وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اکثر سخت ڈائٹنگ کیا کرتی تھیں۔ بونی کے مطابق، سری دیوی نمک کے بغیر کھانا کھاتی تھیں اور کئی بار بھوکی رہا کرتی تھیں اور کئی بار بیہوش بھی ہو جایا کرتی تھیں۔بونی کے مطابق سری دیوی کی یہی کریش ڈائٹ اور بیہوش ہوجانے کا مسئلہ ان کی اچانک موت کا سبب بنا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز اداکارہ اس قدر سخت ڈائٹ اسے روکتے تھے تاہم وہ اسے جاری رکھتی تھیں۔بونی کپور نے یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کی موت کے بعد انہیں دبئی پولیس نے 24 سے 48 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور متعدد سوالات کیے گئے۔ اس دوران انہوں نے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ بھی دیے، تاہم بعد میں دبئی پولیس نے ان کی موت کو حادثاتی قرار دے کر بونی کپور کو کلین چٹ دے دی۔اداکار ناگرجنا نے بھی ایک واقعہ بتایا کہ سری دیوی ایک فلم کے دوران واش روم میں گر گئی تھیں اور ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، جو ان کے کریش ڈائٹ کا نتیجہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button