Select Language
کھیل

بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کی پنڈت بننے کی حقیقت سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر کے مطابق بھارت میں ہونے والے ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار کے مہاکمبھ میلے میں شرکت کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پنڈت بن گئے ہیں۔بھارت میں چند روز پہلے سالانہ مہاکمبھ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے بھارتی ریاست یوپی کا رخ کیا اور گنگا جمنا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہوں کو دھویا۔اس میلے کے بعد بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سنیاس لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے پنڈت کی حیثیت سے روحانی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی، ویرات کوہلی اور موجودہ کپتان روہت شرما کی ہندو پنڈت بننے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔اس کے علاوہ جسپرت بمراہ، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی ہندو پنڈت بننے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر کا جب بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ تمام کھلاڑیوں کی تصاویر جو انٹرنیٹ پر وائرل ہیں وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔حیران کن طور پر انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ان تصاویر کو 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ متعدد نے تو یقین کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button