Select Language
کھیل

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سپر ایٹ کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سپر ایٹ کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دونوں ٹیمیں پیر کو سینٹ لوسیا میں مدمقابل آئیں گی۔ بارش کی صورت میں اگر میچ منسوخ ہوتا ہے تو اسکا فائدہ بھارت اٹھائے گا کیونکہ وہ پہلے ہی سپر ایٹ راونڈ میں اپنے دو میچز جیت چکا ہے۔گروپ اے میں انڈیا چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، افغانستان دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بنگلا دیش صفر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اپ سیت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button