Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی قیاس آرائیاں، نئی رپورٹ میں بڑے دعوے

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے متعلق ایک نئی رپورٹ نے دونوں کی ممکنہ شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مبینہ طور پر مستقبل کی مشترکہ زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور شادی کی تقریب کے لیے بھی ایک اہم شخصیت کو ترجیح دے رہے ہیں۔رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اس تقریب کی صدارت کے لیے کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پہلی پسند ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ گورنر نیوسم دونوں کے قریبی دوست اور حامی سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹروڈو کو ہم خیال رہنما جبکہ کیٹی پیری کو ایک بااثر عوامی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ان دنوں جنوبی کیلیفورنیا میں واقع گلوکارہ کی رہائش گاہ پر زیادہ وقت ایک ساتھ گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر دونوں شادی کرتے ہیں تو ان کا مستقل طور پر کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔اسی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اگر مستقبل میں گیون نیوسم امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جس سے سیاسی اور عوامی سطح پر تمام فریقوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button