Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر فواد چوہدری کا پی سی بی کو دلچسپ مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ پی سی بی صاف کہہ دے کہ ’’ہم اسکائی اسپورٹس سے رس گئے ہیں، جاؤ ہم نہیں کھیلتے‘‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اعلان کریں کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور کھیلنے سے انکار کردے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس کی جانب سے قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button