Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا اور وینزویلا کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدہ امریکا کے تیل کے ذخائر کو دوگنا سے بھی زیادہ کردے گا، عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے وینزویلا کو معاشی خوشحالی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button