Select Language
شوبز

ڈکیتی مزاحمت پر اداکار جونی ویکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button