Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: فرانس کے ایمباپے نے متعدد تاریخی ریکارڈز توڑ دئیے

فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈکپ میں ایک اور یادگار کارنامہ انجام دیتے ہوئے کئی تاریخی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔سوئیڈن کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں 0-3 کی فتح کے دوران ایمباپے نے دو گول اسکور کیے جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین گول اسکورر بن گئے۔27 سالہ ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی جس کے ساتھ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے بطور یورپین کھلاڑی فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جبکہ مجموعی طور پر وہ صرف لیونل میسی کے 19 گولز سے ایک گول پیچھے ہیں۔اس کے علاوہ گولز اور اسسٹس ملا کر ان کی مجموعی شراکت 22 تک پہنچ گئی جس سے انہوں نے برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس فہرست میں میسی 27 شراکت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button