Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی جیت پر نورا فتحی کی آنکھیں نم ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈکپ میں شاندار کامیابی پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں۔میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود مراکشی نژاد اسٹار نے اپنی خوشی، بے چینی اور جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔میچ سے قبل نورا نے پراعتماد انداز میں پیشگوئی کی تھی کہ مراکش کامیاب ہوگا۔مقابلے کے دوران وہ مسلسل اپنے ردعمل ویڈیوز کی صورت میں پوسٹ کرتی رہیں۔ 89ویں منٹ میں مراکش کے گول کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم بعد میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہوگیا اور اضافی وقت تک جا پہنچا جس پر نورا خاصی پریشان دکھائی دیں۔بالآخر مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی تو نورا جذباتی ہو گئیں۔انہوں نے خوشی سے کہا، ’ہم گھر نہیں جا رہے، ہم کوالیفائی کر گئے!‘ اور جشن مناتے ہوئے رقص بھی کیا۔واضح رہے کہ مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کرکے مراکش کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button