کھیل
فیفا ورلڈکپ: ’میں واپس آگیا ہوں‘ رونالڈو کا دو گول کرکے ناقدین کو جواب

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ناقدین کو بھرپور جواب دے دیا۔پرتگال نے گروپ کے اہم میچ میں ازبکستان کو 0-5 سے شکست دی جس میں 41 سالہ رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔میچ کے بعد رونالڈو نے کیمرے کے سامنے جذباتی انداز میں ’میں واپس آ گیا ہوں‘ کا نعرہ لگایا، جو ان لوگوں کے لیے واضح پیغام تھا جنہوں نے ورلڈ کپ کے آغاز میں ان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ابتدائی میچ میں ڈی آر کانگو کے خلاف پرتگال کے مایوس کن 1-1 ڈرا کے بعد رونالڈو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ بعد ازاں برونو فرنینڈس کے شاندار پاس پر دوسرا گول اسکور کرکے اپنی کارکردگی کو مزید یادگار بنا دیا۔



