Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: 32 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مزید نئے ریکارڈز بننے کا امکان

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کھیلے چار میچز میں مجموعی طور پر دو لاکھ 81 ہزار 223 شائقین نے اسٹیڈیمز میں موجود ہو کر تاریخ رقم کر دی۔یہ تعداد 1994 کے ورلڈکپ میں امریکا میں قائم ہونے والے ایک دن کے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔ اس روز کھیلے گئے چار میچز میں دو لاکھ 77 ہزار 70 افراد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔منگل کو کھیلے گئے فرانس بمقابلہ سینیگال میچ میں 80 ہزار 545، ارجنٹینا بمقابلہ الجیریا میچ 69 ہزار 45، آسٹریا بمقابلہ اردن میچ میں 68 ہزار 527 اور عراق بمقابلہ ناروے میچ میں 63 ہزار 106 افراد نے شرکت کی۔ان اعداد و شمار نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کو ظاہر کیا ہے۔فیفا کے مطابق اس وقت ٹورنامنٹ میں فی میچ اوسطاً 65 ہزار 483 شائقین اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ 1994 میں قائم ہونے والا مجموعی 3.5 ملین تماشائیوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button