Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی، زیدان اقبال نے تاریخ رقم کردی

عراقی ٹیم کے اسٹار پاکستانی نژاد زیدان اقبال نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخی شمولیت کرکے کروڑوں پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی زیدان اقبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہیں۔زیدان اقبال نے اپنے پاکستانی والد کی بہترین تربیت کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔زیدان اقبال کا کہنا تھا کہ اگر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا تو بطور پاکستانی میرے والد زیادہ خوش ہوتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں زیدان اقبال کی موجودگی نے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی بچوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے زیدان اقبال نے نوجوان نسل کے لیے روشن مثال قائم کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button