Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: سینیگال اور ازبکستان کے بعد یوراگوئے ٹیم کی بھی امریکا میں تذلیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یوراگوئے ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سراغ رساں کتوں کے ذریعے تلاشی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والی یوراگوئے کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی جانچ کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے سامان کی سڑک کنارے سنفر ڈاگز (سراغ رساں کتوں) کی مدد سے تلاشی لی جا رہی ہے جس پر شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو امریکی امیگریشن اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل عراقی اسٹرائیکر ایمن حسین کو شکاگو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا تھا جبکہ ٹیم کے ایک فوٹوگرافر کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہی نہیں ملی۔سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کو بھی اسی طرح مجرمانہ انداز میں تلاشی لے کر تذلیل کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button