فیفا ورلڈکپ: امریکا کے انکار کے بعد میکیسکو ایرانی ٹیم کی میزبانی کیلئے تیار

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاڈیا شین بام کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی ٹیم کو اپنے ملک میں رات گزارنے کی اجازت دینے سے گریز کیا ہے جس کے بعد فیفا نے میکسیکو سے رابطہ کیا۔صدر شین بام نے کہا کہ ہمارے پاس ایران کی میزبانی سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ امریکا ایران کی ٹیم کو اپنے ہاں قیام کی اجازت نہیں دینا چاہتا حالانکہ ان کے تینوں میچ امریکا میں ہوں گے۔بعد ازاں فیفا نے اعلان کیا کہ ایرانی ٹیم کا تربیتی مرکز میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم ہوگا۔اس سے قبل ایران کے لیے ایریزونا کے شہر ٹکسن کو بیس کیمپ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث صورتحال تبدیل ہوئی۔



