Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستان کے نعمان خان بھارتی حریف کو ہرا کر ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش کے چیمپیئن بن گئے

پاکستان کے نعمان خان بھارتی حریف کو شکست دے کر ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش چیمپیئن بن گئے، احمد ریان خلیل نے ایشین جونیئر انڈر 15 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ماہ نور علی گرلز انڈر 15 کے فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں اور سلور میڈل حاصل کیا، 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں پاکستان میں 2 گولڈ ایک سلور اور 3برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔موصول اطلاعات کے مطابق چین کے شہر پانزیہوا میں منعقدہ چیمپیئن شپ کے بوائز انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں نعمان خان نے سیڈ 5 بھارت کے شیوان کو اگروال کو 40 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار بن گئے۔بوائز انڈر 15 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے دھوران روتھی ران کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے شکست دے دی اور ایشین جونیئر چیمپیئن بن گئے، یہ مقابلہ 29 منٹ جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button