Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

آئی پی ایل: بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار ہی کرکٹرز کو بلیک میل کرنے لگے

آئی پی ایل میں کرکٹرز کو بلیک میل کرنے میں اہم بورڈ عہدیدار کے سیکریٹری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی سے معاہدہ دلوانے کے بدلے بطور کمیشن بڑی رقم طلب کی گئی جب کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ رقم دینے سے انکار کیا تو متعلقہ سیکریٹری نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ ردعمل نہ ملنے پر مذکورہ سیکریٹری نے مبینہ طور پر ایک رپورٹر کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی ذاتی زندگی کو سامنے لانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کرکٹرز کیخلاف جو شور شرابا ہورہا ہے اس کا تعلق اسی اسکینڈل سے جوڑا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا جس میں ایک آئی پی ایل کرکٹر کی گرل فرینڈ پر مبینہ طور پر حساس معلومات باہر کے لوگوں کو دینے کا الزام ہے، جب بورڈ حکام سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button