کھیل
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ردو بدل کا امکان

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کا موجودہ فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔موجودہ فنانشل موڈل 2023 میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں 3 برسوں کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین کے دور میں بھی تبدیل نہیں کیا گیا تاہم فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔اب یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہو گی اس سلسلے میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔



