Select Language
کھیل

نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے اپنے کلب سانتوس ایف سی کے نوجوان کھلاڑی روبینہو جونیئر کو تربیتی سیشن کے دوران تھپڑ مارنے کے واقعے پر معذرت کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی پریکٹس کے دوران 18 سالہ روبینہو جونیئر نے نیمار کو ڈرِبل کرتے ہوئے پیچھے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد وہ غصے میں آگئے اور مبینہ طور پر انہیں چہرے پر تھپڑ مار دیا۔واقعے کے بعد کلب انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں، تاہم منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے۔نیمار نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر دی تھی اور انہیں اپنے ردعمل پر افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فٹبال میں بعض اوقات دوستوں اور ساتھیوں کے درمیان تلخ لمحات آ جاتے ہیں لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔بعد ازاں کوپا سڈامیریکانا کے میچ میں گول کرنے کے بعد نیمار نے روبینہو جونیئر کو گلے لگا کر صلح کا اظہار بھی کیا۔نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ نیمار نے فوری طور پر اپنی غلطی مان لی تھی اور کئی بار معافی مانگ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button