Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

آئی سی سی ورلڈکپ فارمیٹ میں تبدیلی، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کا اظہارِ ناراضی

اسکاٹ لینڈ کرکٹ اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے 2027 ون ڈے ورلڈکپ کے فارمیٹ میں ٹورنامنٹ سے 18 ماہ سے بھی کم عرصہ قبل تبدیلی پر آئی سی سی سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نئے فارمیٹ کے تحت کوالیفائی کرنے والی 12ویں، 13ویں اور 14ویں ٹیمیں ایک سپر سیریز میں مدمقابل ہوں گی جس میں سے صرف ایک ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکے گی۔دونوں بورڈز کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ایسوسی ایٹ ممالک کے لیے عالمی سطح پر مقابلے کے مواقع محدود ہوں گے اور حالیہ برسوں میں کھیل کو عالمی سطح پر پھیلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے مطابق انہوں نے دیگر ایسوسی ایٹ بورڈز کے ساتھ آئی سی سی سے دو مرتبہ ملاقات کرکے فارمیٹ میں تبدیلی کی تحریری وضاحت اور آئندہ فیصلوں میں بہتر مشاورت کا مطالبہ کیا، تاہم دوسری ملاقات کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔دونوں بورڈز نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا ڈھانچہ اچانک تبدیل کرنے سے ٹیموں کی منصوبہ بندی، مالی معاملات اور کھلاڑیوں کی تیاری متاثر ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button