Select Language
کھیل

اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا

اٹلی کے عالمی نمبر ایک یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔لندن میں ہونے والے مقابلے میں عالمی نمبر ایک یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کےکارلوس الکاریز کو شکست دی۔فائنل میں یانک سنر کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ چار، چھ چار اور چھ چار رہا۔ یانک سنر پہلی مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ اس شکست سےکارلوس الکاریز مسلسل تیسری مرتبہ ومبلڈن کا ٹاٹئل جیتنے سے محروم رہے۔عالمی نمبر ایک یانک سنر کا یہ کریئرکا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button