Select Language
کھیل

بھارت کی رسوائی پر عامر جمال کی کمنٹری وائرل

پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے دلچسپ کمنٹری کرکے بھارت کا مذاق بناڈالا۔رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کیلئے مودی سرکاری اور گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔انتہا پسند نریندر مودی کے جنگی جنون نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کروادیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی غلط رپورٹنگ پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بھارت کی اس جنگ ہنسائی پر بھارت کے اندر سے بھی باشعور عوام آواز اٹھا رہے ہیں تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے مختلف انداز اپناتے ہوئے انسٹاگرام پر دلچسپ کمنڑی شیئر کی ہے۔عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاور پلے کا اسکور زیرو۔۔۔ سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ۔۔ دس اوورز میں میچ منسوخ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button