کھیل

پاک بھارت کشیدگی، کرکٹ آسٹریلیا کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بیان کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت پی سی بی، بھارتی بورڈ اور مقامی حکومتی اتھارٹیز سے رابطے میں ہے، موجودہ صورتحال سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان اور بھارت میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف سے رابطے میں ہیں۔ پاک بھارت صورتحال کو بغور دیکھ کر رہے ہیں۔دوسری جانب واضح رہے کہ بھارت میں بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کے میچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلے آف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمد آباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات پر غور کر رہا ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز بھی دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button