Select Language
کھیل

گرین شرٹس کی کوچنگ کیلئے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق جمع ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جانے لگا، مجوزہ ناموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے، اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا اسٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے، بورڈ فی الوقت اس مطالبے کو ماننے پر آمادہ نہیں تاہم بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔اسکے علاوہ ملکی کوچز بھی قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کی دوڑ میں شامل پیں، زیر گردش ناموں میں ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کے علاوہ سابق آل عبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔دوسری طرف سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے بلایا جارہا ہے جو بنگلادیش کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button