رکشا بندھن اشتہار میں کریتی سنن کا بولڈ لباس؛ کرینہ کپور اور میگھنا کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن کے ایک اشتہار میں پہنے گئے قابل اعتراض لباس پر جاری تنازع میں شدت آگئی ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب زیورات کے ایک برانڈ نے رکشا بندھن کے موقع پر کریتی سینن کو ایک اشتہار میں پیش کیا۔اشتہار میں کریتی اپنے بھائی کے ساتھ رکشا بندھن مناتی اور اپنے پالتو کتے کو بھی خاندان کا حصہ قرار دیتی نظر آئیں۔اشتہار میں کریتی نے انڈو ویسٹرن لباس پہن رکھا تھا جس میں بریلیٹ طرز کا بلاؤز، کیپ اور ڈریپڈ اسکرٹ شامل تھا۔اشتہار سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے رکشا بندھن جیسے خاندانی اور ثقافتی تہوار کے لیے نامناسب قرار دیا۔تنازع میں اس وقت مزید شدت آئی جب اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی کریتی کے لباس پر طنزیہ تبصرہ کیا تھا۔جس پر کریتی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہواروں کی اصل روح لباس میں نہیں بلکہ ان سے وابستہ جذبات اور روایات میں ہوتی ہے۔کریتی نے سوال اٹھایا کہ آخر خواتین کے لباس کو ہی ان کی ثقافت اور عزت کا پیمانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔



