Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی

معروف امریکی گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی اور موسیقار فنیاس اوکونل اپنی دیرینہ گرل فرینڈ، یوٹیوبر و اداکارہ کلاڈیا سولیوسکی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔شادی کی تقریب ہفتے کے روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا باربرا میں واقع سان یسیدرو رینچ میں منعقد ہوئی جس میں شوبز کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بلی آئلش نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب کی کارروائی انجام دی۔ شادی میں جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر، کرسٹن بیل، نینا ڈوبریو، ایما چیمبرلین اور دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔شادی سے قبل ملبوسات کی فٹنگ کے دوران بلی آئلش نے اپنی ہونے والی بھابھی کو عروسی لباس میں دیکھ کر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’فرشتے جیسا خوبصورت‘ قرار دیا۔واضح رہے کہ 29 سالہ فنیاس اوکونل اور 30 سالہ کلاڈیا سولیوسکی کی پہلی ملاقات 2018 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ فنیاس نے پہلی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہی کلاڈیا سے متاثر ہو کر ان کے نام سے گانا ’کلوڈیا‘ لکھا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button