Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا

دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان ٹیم میں اچانک اکھاڑ پچھاڑ پر سابق غیر ملکی کرکٹرز تنقید کے ساتھ مذاق بھی اڑانے لگے۔سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میچ سے قبل کپتان سے انٹرویو میں ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پوچھا جاتا ہے۔انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دوست بابر اعظم کے لیے بہت طویل انٹرویو ہونے والا ہے۔کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ اتنے طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button