Select Language
شوبز

امریکا میں غزہ مظاہرے کے دوران ہنگامہ کرنے پر مس اسرائیل کی درگت بن گئی

نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران شور شرابا کرنے اور خلل ڈالنے پر مس اسرائیل مشکل میں پڑگئیں۔یروشلم پوسٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک ایک شخص نے مس اسرائیل 2021 نو کوشوا کے چہرے پر مبینہ طور پر ڈنڈا دے مارا۔ نو کوشوا اور ان کے اسرائیل کے حامی دوستوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں گھس کر شورشرابا کرنے کی کوشش کی تو اس موقع پر یہ واقعہ پیش آیا۔نو کوشوا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں منہ پر ماسک پہنے ایک شخص پلے کارڈ کے ڈنڈے سے کسی کو مار رہا ہے۔ دوسرے کلپ میں مس اسرائیل چہرے پر رومال رکھی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button