Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف

بالی ووڈ مشہور اداکار سیف علی خان نے ممبئی میں گھر کے اندر چاقو حملے میں زخمی ہونے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد واقعے کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے اور نیا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں16 جنوری 2025 کو چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر (جے)کو بھی زخمی کردیا تھا۔حملہ آور سیف علی خان کی رہائش گاہ میں بظاہر چوری کی نیت سے داخل ہوا اور اس دوران اداکار کو چاقو کے 6 وار کیا تھا، جن میں ایک انتہائی خطرناک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پرعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔سیف علی خان نے حال ہی میں اس واقعے پر کھل کر بات کی اور اعتراف کیا ہے کہ اس خوف ناک رات کی یادیں آج بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتیں اور بتایا کہ آیا وہ مستقبل میں اس شخص کو معاف کر سکیں گے جس نے ان پر اور ان کے خاندان پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ گھر میں گھس آنے والے شخص نے مزاحمت کے دوران ان کے چھوٹے بیٹے جے (جہانگیر علی خان) کو بھی زخمی کر دیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ شور شرابہ سن کر وہ فوراً اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے اس کے کمرے کی طرف دوڑے، جہاں ان کا سامنا ایک ایسے شخص سے ہوا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا، حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش میں سیف علی خان کو چاقو کے کئی وار لگے، وہ اس سے قبل بھی بتا چکے ہیں کہ ان میں سے ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے انتہائی قریب لگا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button