Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

روی کشن کے وائرل میمز سے اہلیہ بھی پریشان، اداکار کو گھر میں بند کرنے کی دھمکی دے دی

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاستدان روی کشن نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلسل وائرل ہونے پر اہلیہ پریتی شکلا کا دلچسپ ردعمل بتا دیا۔روی کشن ان دنوں سوشل میڈیا پر میمز کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ ان کے انٹرویوز، پوڈکاسٹس اور مختلف تقریبات کے کلپس کو صارفین دلچسپ انداز میں ایڈٹ کر کے شیئر کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’’اہلیہ نے مذاق میں مجھے خبردار کیا کہ کچھ دن خاموش رہیں ورنہ ہم آپ کو گھر میں بند کر دیں گے، اس لیے کچھ عرصے کے لیے خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا۔‘‘اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بچوں سے بھی مذاقاً کہا کہ والد کو کمرے میں بند کر دو تاکہ وہ باہر نہ جائیں اور دوبارہ وائرل نہ ہوں۔روی کشن کا کہنا ہے کہ انہیں خود بھی بعض اوقات سمجھ نہیں آتا کہ ان کی کون سی بات کیوں وائرل ہو جاتی ہے، تاہم وہ اس مقبولیت کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔اداکار نے اپنی میمز کی مقبولیت کا کریڈٹ بالخصوص جین زی کو دیتے ہوئے اسے نوجوانوں کی محبت قرار دیا۔واضح رہے کہ روی کشن جلد ہی’’مرزا پور: دی مووی‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button