بین الاقوامی
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا

اسلام آباد( آصف اقبال ) پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا گیا۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق چاند گاڑی کے نام کے انتخاب کے لیے ملک گیر مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔ ’’جناح-1‘‘ کا نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا، تاہم فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔قرعہ اندازی میں بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم فاتح قرار پائے، جنہوں نے ’’جناح-1‘‘ نام تجویز کیا تھا۔سپارکو کے مطابق پاکستان کی قمری تحقیق اور خلائی پروگرام میں یہ پیش رفت ملک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔



