شوبز
ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن 40 سال بعد لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جیلر 2 تامل زبان میں بنائی جارہی ہے جس میں ہریتک روشن کی انٹری پر خاص توجہ مذکور ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ہریتک کیلئے ایک الگ سے میوزک بیک گراؤنڈ بھی ترتیب دیا جارہا ہے، صرف اتنا ہی نہیں اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ فلم میں ہریتک روشن اور لیجنڈ فلم اداکار رجنی کانت 40 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔اس سے قبل دونوں اداکاروں کو 1986 میں ایکشن ڈرامہ بھگوان دادا میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس میں ہریتک نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم جیلر 2 کی شوٹنگ رواں ماہ کی 22 یا 23 تاریخ سے چنئی میں شروع ہوگی۔



