Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے ٹیلر سوئفٹ سمیت بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک گروپ بی ٹی ایس نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے امریکی موسیقی کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔لازمی فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد گروپ کی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی بی ٹی ایس نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس پر دنیا بھر میں موجود اس کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز کی تقریب میں بی ٹی ایس نے سب سے نمایاں کیٹیگری ’’آرٹسٹ آف دی ایئر‘‘ میں کامیابی حاصل کی۔ اس ایوارڈ کے لیے موسیقی کی دنیا کے کئی بڑے اور مقبول فنکار نامزد تھے، تاہم بی ٹی ایس تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی کیٹیگری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی شامل تھیں، جو امریکن میوزک ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سبرینا کارپینٹر، بیڈ بنی، ہیری اسٹائلز، لیڈی گاگا اور دیگر معروف ستارے بھی نامزد امیدواروں میں شامل تھے، لیکن فیصلہ بی ٹی ایس کے حق میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button