Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

وراثتی جائیداد کا تنازع، راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ مین وراثتی جائیداد تنازع کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر راحت فتح علی خان کی اپیل خارج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے راحت فتح علی خان کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے راحت فتح علی خان کی اپیل بحال کرتے ہوئےایک لاکھ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے فیصل آباد میں 1 کنال 9 مرلہ ڈبل اسٹوری مکان پر قبضے کی تصدیق کا دعوی سول کورٹ میں دائر کیا، جس پر سول عدالت نے 14 مئی 2019 کو گلوکار کے خلاف ڈگری جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سول عدالت کے فیصلے کے خلاف ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کی، ٹرائل کورٹ نے 15 ہزار کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر تکنیکی بنیادوں پر اپیل خارج کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button