Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

معروف بھارتی اداکار رماکانت دیاما انتقال کرگئے

بھارتی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار رماکانت دیاما انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق رماکانت دیاما منگل کو 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، تاہم ان کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔رپورٹس کے مطابق چک دے انڈیا جیسی مشہور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت کئی عرصے سے علیل تھے۔رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پرانی ویڈیو لگا کر کی۔شوبھانگی نے ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔ ویڈیو میں رماکانت کو دوستوں کے ساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button