Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ کا 30 سال بعد دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے کا اعلان

بھارتی سینئر اداکارہ 1980 اور نوے کی دہائی کی مقبول فلم اسٹار میناکشی شیشادری نے تین دہائیوں بعد بھارت واپسی اختیار کرلی ہے اور شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناکشی شیشادری حال ہی میں بھارت منتقل ہوئی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد وہ دوبارہ ممبئی، بھارت میں موجود ہیں اور امید اور جذبے کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو مرکزی ہوں یا معاون، حتیٰ کہ مختصر کردار ہی کیوں نہ ہو، لیکن ان میں اثر ضرور ہو۔میناکشی شیشادری نے مزید بتایا کہ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی کام کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ صرف ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کریں گی جو انہیں بطور فنکار چیلنج کریں۔ ان کے مطابق انہیں کئی پیشکشیں ملیں، مگر وہ زیادہ متاثر کن نہ تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button