شوبز
خدا کیلئے اپنے بال قربان کرنا بند کریں، علیزے شاہ کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختصر بالوں کے بڑھتے ہوئے ٹرینڈ پر اپنی رائے دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شارٹ ہیئر اسٹائل کا رجحان گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی سے مقبول ہوا ہے، جس میں ہانیہ عامر، صحیفہ جبار، سجل علی اور صبور علی جیسی اداکارائیں نمایاں نظر آئیں۔ماضی میں خود باب کٹ رکھنے والی علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال نہ کٹوائیں کیونکہ شوبز شخصیات اکثر وگ یا ہیئر ایکسٹینشن استعمال کرتی ہیں، جبکہ عام لوگوں کو دوبارہ لمبے بال حاصل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔اداکارہ نے یہاں تک کہا کہ بہت چھوٹے بال کٹوانا ’خود کو نقصان پہنچانے‘ کے مترادف ہو سکتا ہے۔



