کھیل
ویرات کوہلی کی شرمناک حرکت پر ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ کو دھکمیاں ملنے لگیں

ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ ویرات کوہلی کے ساتھ آئی پی ایل میچ کے دوران ہونے والی تلخ جملوں کی تکرار بنی۔واقعہ انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا جہاں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بینگلور کو 55 رنز سے شکست دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران ٹریوس ہیڈ اور ویرات کوہلی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تنازع کس بات پر شروع ہوا۔میچ ختم ہونے کے بعد ایک اور لمحہ توجہ کا مرکز بنا جب کوہلی نے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا لیکن ٹریوس ہیڈ کی جانب سے بڑھایا گیا ہاتھ نظر انداز کردیا۔



