کھیل
راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن میں واپسی، مداحوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا

ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد یو ایس اوپن میں خصوصی شرکت کے لیے نیویارک واپس آرہے ہیں۔20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن 25 اگست کو فین ویک کے دوران آرتھر ایش اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔فیڈرر پہلے اپنے سابق حریف اینڈی راڈک کے خلاف ایک سیٹ پر مشتمل سنگلز مقابلے میں حصہ لیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر فیصلہ کن پوائنٹ کے ذریعے فاتح کا تعین کیا جائے گا۔اس کے بعد وہ جان میک اینرو کے ساتھ ڈبلز میچ میں راڈک اور آندرے اگاسی کا سامنا کریں گے۔فیڈرر اور راڈک اپنے کیریئر میں 24 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے جن میں سوئس اسٹار نے 21 کامیابیاں حاصل کیں۔



