کھیل
آئی پی ایل میں چیئرلیڈرز کو ہراساں کرنے کا ایک اور شرمناک واقعہ

انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ دنوں لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے مقابلے میں اسٹیڈیم میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند شائقین کی جانب سے چیئر لیڈرز کے ساتھ نامناسب رویے کی اطلاعات سامنے آئیں۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔میچ کے دوران اسٹیڈیم کے ایک حصے میں موجود کچھ شائقین نے چیئر لیڈرز کی پرفارمنس کے دوران نامناسب اشارے کیے جس پر فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔ایک چیئر لیڈر کو ویڈیو میں واضح طور پر پریشان دیکھا گیا جو شائقین کو ایسا رویہ بند کرنے کا اشارہ کر رہی تھی۔



